ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خاکم بدہن، چار سالوں میں ترقی عوامی تحریک بن گئی : مودی

خاکم بدہن، چار سالوں میں ترقی عوامی تحریک بن گئی : مودی

Sun, 27 May 2018 12:05:26    S.O. News Service

نئی دہلی 26مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہر سال اپنی ترقیوں اور کامیابیوں کا ڈھنڈورہ پیٹنے اور جشن منانے والی بی جے پی نے ایک طرف جہاں اپنی کامیابی کا جشن منارہی ہے وہیں نریندر مودی نے بھی آج اپنی حکومت کی چوتھی سالگرہ پر اپنی مبینہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ترقی ایک عوامی تحریک بن گئی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 2014 میں آج ہی کے دن ہم نے بھارت کی تبدیلی کی سمت میں کام کرنے کے اپنے اقدامات کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں، ترقی ایک متحرک عوامی تحریک بن گئی ہے، ملک کا ہر شہری بھارت کی ترقیاتی امور کو محسوس کر رہا ہے۔ 125 کروڑ بھارتی ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر کے ساتھ مودی نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے والی کئی فہرست اور ویڈیو کاایک طویل سلسلہ بھی پوسٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں باشندگان ہند کا ہماری حکومت میں ان کی ناقابل یقین اعتماد کے لئے ’شکریہ ‘ ادا کرتا ہوں۔ اس کی حمایت اور پیار حکومت کے لئے مہمیز اور توانائی حاصل کرنے کا انمول ذریعہ ہے۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت اسی ’جوش‘ او’ر لگن‘ کے ساتھ لوگوں کی’ خدمت‘ کرتی رہے گی۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے لئے ہمیشہ ’پہلے‘ بھارت ہے۔


Share: